ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں سابق نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن پر یکتا دوڑ کا اہتمام

بھٹکل میں سابق نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن پر یکتا دوڑ کا اہتمام

Wed, 31 Oct 2018 19:41:40    S.O. News Service

بھٹکل: 31؍اکتوبر (ایس او نیوز) سابق نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل کے جنم دن کے موقع پر شہر میں یکتا کے لئے دوڑ نامی پروگرام بی جے پی منڈل کی طرف سے منعقد کیاگیا۔

دوڑ کی افتتاح  پر رکن اسمبلی سنیل نائک نے ولبھ بھائی پٹیل کو مجاہدآزادی قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت سے انگریزوں کو نکال باہر کرنےکے بعد ملک کی یکتا کے لئے ان کی کوششیں یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کے جنم دن پر دنیاکے  سب سے اونچے مجسمہ کا اجراء کرنا قابل فخر ہونے کی بات کہی۔ بھٹکل بی جے پی منڈل کے صدر راجیش نائک نے بھی اپنےخیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر بھٹکل بی جے پی کے سکریٹری سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، سبرائے نائک ، دنیش نائک، پرمود جوشی، ہنومنت نائک، گوردھن نائک، راما نائک، موہن نائک، لکشمی نارائن نائک، موہن دیواڑیگا، داس نائک، رامچندر نائک، دیپک نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: